جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

خوشخبری: ایمریٹس میں بھرتیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن ایمریٹس نے مختلف آسامیوں میں بھرتیوں کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس نے آئندہ ماہ چھ ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کا اعلان کردیا جس کا مقصد نیٹ ورک کو مزید وسعت دینا ہے۔

ستمبر میں ایمریٹس نے ایک عالمی مہم چلائی تھی جس میں انہوں نے تین ہزار کیبن کریو اور پانچ سو ایئرسروسز ملازمین کو موقع دیا تھا کہ وہ ایئرلائن میں شمولیت اختیار کرسکیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کو اضافی طور پر گراؤنڈ اسٹاف اور نیٹ ورک کے لیے مزید ملازمین کی ضرورت ہے۔

ایئرلائن نے اپنے پورٹل پر درجنوں اسامیوں کا اشتہار دیا ہے جس میں کیبن کریو، انتظامی ایگزیکٹو، ہیلتھ کیئر اسٹاف، ایچ آر پروفیشنلز، ایئرپورٹ سروس ایجنٹس، سینئر اکاؤنٹنٹس اور دیگر شامل ہیں۔

فضائی کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تمام بھرتیاں 6 ماہ کے اندر مکمل کر لی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کمپنیوں میں فضائی کمپنیاں خاص طور پر شامل ہیں، جنہیں دنیا بھر میں عملے کو نوکری سے برخاست کرنے کے علاوہ حکومت سے مالی مدد بھی حاصل کرنا پڑی۔

جون 2020 میں امارات ایئرلائن نے ہزاروں نوکریاں ختم کرتے ہوئے بقیہ ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف امارات ایئر لائن نے امید ظاہر کی ہے کہ دبئی میں ہونے والی ایکسپو 2020 کے موقع پر یو اے ای میں لوگوں کی آمد و رفت بڑھنے کے ساتھ کمپنی کے مسافروں میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں