بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا اور نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ آج کا دن میرے لیے بہت اہم ہے، عصیر اور میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے بتایا کہ برمنگھم میں دونوں فیملیز کے ساتھ نکاح کی چھوٹی سی تقریب منعقد ہوئی، انہوں نے زندگی کے اہم سفر کے لیے سب سے دعاؤں کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آگے کے سفر کے لیے ایک ساتھ چلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں