تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سندھ حکومت اہم بیوروکریٹس کے تبادلوں پر ڈٹ گئی

کراچی: سندھ حکومت گزشتہ روز کیے جانے والے اہم بیوروکریٹس کے تبادلوں پر ڈٹ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کئی گھنٹے سے اجلاس جاری ہے جس میں اہم بیوروکریٹس کے اچانک تبادلوں کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس کے دوران تبادلہ کیے گئے افسران سے رابطے کیے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹریز نے سندھ میں رہنے کی خواہش ظاہر کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے اسٹینڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیز کا دوسرے صوبوں میں تبادلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی روٹیشن پالیسی کے تحت بیوروکریسی میں بھی اکھاڑپچھاڑ کی گئی تھی۔

سندھ کی بیوروکریسی کےچاراہم افسران کے تبادلے کردئیے گئے تھے، پیپلزپارٹی کے برسوں سے منظور نظر افسران کے تبادلے ہوئے تھے، کاظم جتوئی کی خدمات خیبر پختونخوا ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ حسن نقوی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،سیکریٹری اسکول ایجوکیشن خالد حیدر شاہ کو پنجاب، اور زاہد عباسی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ پولیس کے تمام اہم ڈی آئی جیز کا دوسرے صوبوں میں تبادلہ کیا گیا تھا، تبادلہ کیے گئے تمام افسران ڈی آئی جیز ‏کے عہدوں پر تعینات تھے۔

Comments

- Advertisement -