تازہ ترین

’خورشید شاہ ایک نیک آدمی ہیں‘

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ ایک نیک آدمی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ ایک نیک آدمی ہیں، ان کے اسمبلی میں آںے پر اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کو بھی نااہل حکمرانوں کا پتا چل گیا، کل کا پارلیمان کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہوگیا مگر ہم تیار رہیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج ممبران کی حاضری ہماری جیت ہے، ہمارے بہت سے ممبران بیرون ملک سے مشترکہ اجلاس کے لیے واپس آئے تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارا عزم جمہوریت کے لیے ہے، ہمیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپنی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: ‏’اچانک اجلاس مؤخر، پارلیمنٹ کو تالے لگا دیں‘‏

انہوں نے کہا کہ کل جس طرح قومی اسمبلی میں ہم کامیاب ہوئے حکومت اس سے گھبرا گئی، عمران خان اب خود گھبرانے لگ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضاربانی کا کہنا تھا کہ اچانک اجلاس بلایا جاتا ہے اور پھر مؤخرکر دیا جاتا ہے بہتر ہے ‏پارلیمنٹ کو تالےلگا دیئےجائیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا تھا کہ انتخابی ‏اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کررہے ہیں کہ اتفاق رائے پیدا ہو، پارلیمان کے ‏مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کے لیے موخر کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اسد قیصر کو اپوزیشن سے پھر رابطے کا کہا ہے، دوبارہ رابطے کا اس لیے ‏کہا گیا ہے کہ متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جاسکے۔

Comments