تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت، کمسن بچی بال بال محفوظ، دل دہلا دینے والا واقعہ

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جسے سُن کر مکینوں کے دل دہل گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع گلی گڑھ میں گلی سے گزرتی کمسن بچی پر تین آوارہ کتوں نے حملہ کیا اور اُسے بری طرح سے بھنبھوڑ دیا۔

کتوں کے حملے میں بچی معمولی زخمی ہوئی، جسے قریبی اسپتال منتقل کر کے ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی اور ریبیز کے انجکشن لگا دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ علی گڑھ یونیورسٹی کیمپس کی میڈیکل کالونی کے کوارٹر نمبر اے بی 35 میں یپش آیا۔ پروفیسر محمد وسیم علی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز قبل گلی سے گزرنے والی بچی کی گردن پر تین کتوں نے حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے دوران ایک خاتون بھی گلی سے گزر رہیں تھیں جنہوں نے ہمت کا مظاہرہ کر کے بچی کو کتوں کے چنگل سے آزار کرایا، جس کے بعد علاقہ مکین اُسے قریبی اسپتال لے کر پہنچے۔

ڈاکٹر کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، جسے اب سگ گزیدگی کے انجکشن کا کورس کرایا جائے گا تاکہ زہر کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -