منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ٹی ٹوینٹی میچ کا ڈرامائی اختتام، ویڈیو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا اور انگلینڈ کینیڈا کی ٹیموں کے مابین ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچ کا ڈرامائی اختتام ہوا، جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے مابین ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں امریکا نے بیٹنگ کی تو آخری اوور کی پانچویں گیند تک 8 کھلاڑی آؤٹ اور 140 رنز بن سکے تھے۔

- Advertisement -

امریکا کو آخری گیند پر تین رنز درکار تھے، وکٹ پر کھڑے بلے باز باونڈری مانے کے لیے بالکل تیار تھا مگر وہ گیند کو نہ کھیل سکا اور یہ سیدھی وکٹ کیپر کے پاس گئی۔

گیند اسٹرائیک نہ ہونے پر کینیڈا کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جشن منانا شروع کیا تو اس دوران وکٹ پر کھڑے دونوں کھلاڑیوں نے دو رنز لے کر اسکور برابر کردیا، جس کے بعد میچ سپر اوور مرحلے میں داخل ہوا۔

سپراوور میں امریکا کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح اپنے نام کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں