جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

دلہا دلہن کی انوکھے انداز میں رخصتی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہنزہ کے علاقے سوست میں دلہا دلہن کی انوکھے انداز میں رخصتی کی ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ہنزہ کے بالائی علاقے گوجال میں پاک چین سرحد کے قریب واقع گاؤں سوست میں دلہا پچاس سال پرانی ثقافت کو اپناتے ہوئے ’یاک‘ پر دلہن کو بیاہ کر گھر لے آیا۔

دلہا دلہن کی جانب سے پرانی ثقافت اپنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

دلہے شوکت علی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رخصتی کے موقع پر ’یاک‘ کے انتخاب کی وجہ بھی بتادی۔

شوکت علی کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ہنزہ سے ہے اور وہ خنجراب سیکیورٹی فورس میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’یاک‘ پر رخصتی کا خیال ایسے آیا کہ کوئی ٹریکٹر پر رخصتی کررہا تھا تو کوئی دلہن خود گاڑی چلا کر سسرال پہنچ رہی تھی۔

شوکت علی کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اپنی قدیمی ثقافت کو اپنائیں اور اسی لیے رخصتی کے لیے یاک کا انتخاب کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب نے انہوں نے بتایا کہ دلہن نے بھی یاک پر رخصتی کا بتانے پر خوشی کا اظہار کیا لیکن وہ ڈر رہی تھیں پھر انہیں سمجھایا تو وہ مان گئیں اور اس طرح یاک پر ہماری رخصتی ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں