اشتہار

ننگرہار مسجد دھماکا، تین ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ہے کہ جمعے کی نماز کے دوران ہونے والے دھماکے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق آج صوبے ننگرہار کے ضلع اسپن غر کی مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکا ہوا تھا، جس میں تین نمازی جاں بحق جبکہ امام مسجد سمیت 12 زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف خون اور شیشے کے ٹکڑے بکھر گئے تھے۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد امارت اسلامیہ کے سیکیورٹی رضاکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ امارت اسلامیہ کے بدری یونٹ 313 کے مقامی کمانڈر نے امکان ظاہر کیا تھا کہ دھماکا ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔

مقامی شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے ہوا، جب مسجد کے اندر رکھا گیا بارودی مواد پھٹا۔ میڈیا کے مطابق زخمیوں میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں۔

اب امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ننگرہار کے ضلع اسپر غر کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان کا تیز ترین ٹرائل کیا جائے گا اور انہیں پیر تک شریعت کے مطابق سزا دیے جانے کا امکان بھی ہے۔

یاد رہے کہ دو نومبر کو کابل کے ملٹری اسپتال میں صبح کے وقت ایک خود کش حملہ ہوا تھا، جس میں طالبان رہنما حمد اللہ سمیت 25 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں