بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ 6 سال میں کتنی ٹرافیاں ہارا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کے میگا ایونٹس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل یا پھر فائنل میں ہمیشہ ہار کر ٹرافی گنوا دیتی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا، کیوی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی، فائنل میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوا لیکن روایت برقرار رہی اور کیوی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست سے دوچار ہوئی۔

سال 2015 میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ہی نیوزی لینڈ کا خواب توڑ دیا تھا۔

مائیکل کلارک کی کپتانی آسٹریلیا نے میں میلبورن میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس میچ میں 183 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی تھی، آسٹریلیا نے 34ویں اوور میں مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

سال 2019 میں ایک بار پھر نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی لیکن ٹرافی نہیں جیت سکی۔

اس بار کیوی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا فائنل مقابلہ برابر رہا جس کے بعد سپر اوور کھیلا گیا، سپر اوور میں بھی میچ برابری پر ختم ہوا پھر انگلش ٹیم کو زیادہ باؤنڈری کی بنیاد پر چیمپئن قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں