تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حارث سہیل اور فیصل اقبال کے درمیان تلخ کلامی

قومی ٹیم کے بلے باز حارث سہیل اور بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل اور فیصل اقبال کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فیصل اقبال کے رویے کے خلاف سینئر کھلاڑیوں نے بورڈ کو شکایات کے انبار لگادیے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے جب فیصل اقبال سے جواب طلب کیا تو وہ ذہنی دباؤ کا جواز بنا کر چھٹی لے کر گھر چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل، اوپنر امام الحق، عمران بٹ بھی فیصل اقبال کے خلاف ایک ہوگئے۔

واضح رہے کہ فیصل اقبال کی کچھ عرصہ قبل وسیم حیدر سے بھی شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کو ملتان ٹیسٹ نے برائن لارا نے تین گیندوں پر تین چھکے رسید کیے جس پر فیصل اقبال نے طنزیہ ٹویٹ کیا تھا جو دانش کنریا کو برا لگ گیا تھا اور انہوں نے فیصل اقبال کو کھری کھری سنادی تھی۔

فیصل اقبال بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور سابق لیگ اسپنر کو فکسر کہہ دیا تھا، اس سے قبل دانش کنیریا نے چھکوں پر منفی تبصرہ کرنے پر فیصل کو یہ کہا تھا کہ دیکھو بول کون رہا ہے جس نے چند ہی میچز کھیلے ہیں، ان میچز کا بھی ذکر کردیتے جو میں نے جتوائے تھے۔

فیصل کا کہنا تھا کہ ایک فکسر اور جھوٹے اعدادوشمار سے بہتر ہے اب جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، میرا کیریئر فکسنگ سے پاک ہے اور جتنے بھی میچز کھیلے اس پر فخر ہے۔

Comments

- Advertisement -