تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی سیاست دان کا معروف اداکار کو مارنے پر انعام دینے کا اعلان

بھارتی سیاست دان نے تامل فلم ’جے بھیم‘ بنانے والے اداکار سوریا کو مارنے پر انعامی رقم دینے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کی سیاسی جماعت پٹالی مکل کچی (پی ایم کے) نے فلم جے بھیم کو جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی فلم قرار دیا ہے جبکہ فلم کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے۔

اداکار سوریا کے خلاف پی ایم کے مقامی لیڈر سیتھاملی پزبانی سوامی نے مائیلا دو دو رائی میں سوریا کے خلاف کمشنر آفس میں درخواست بھی دائر کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بنگلور ایئرپورٹ پر اداکار وجے سیتھوپتی پر حملہ ہوا تھا ایسا ہی حملہ ان کی پارٹی کے نوجوان سوریا پر کریں۔

سیاست دان نے اعلان کیا کہ اگر سوریا مائیلا دو دو رائی آئیں تو چاہتے ہیں کہ پی ایم کے کا نوجوان ان پر حملہ کرے تو اسے ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

دوسری جانب وننیئر سنگم کے لیڈر ارول موزہی نے سوریا کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں برادری کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 5 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -