تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ، ’معجزہ‘ دیکھ کر سب حیران

ٹرین میں سوار ہونے کی جلدی میں بعض اوقات مسافر کی غفلت اُسے زندگی بھر کا روگ دے جاتی ہے۔

عام طور پر اسٹیشن پر کھڑے مسافر جب دور سے اپنی ٹرین کو پلیٹ فارم کی جانب آتا ہوا دیکھتے ہیں تو وہ سامان اٹھا کر جلدی جلدی اس کی طرف بھاگتے ہیں تاکہ اپنی سیٹ پر پہلے سے پہلے پہنچ جائیں۔

اس جلد بازی کے چکر میں بعض اوقات ایسے دل دہلا دینے والے واقعات پیش آتے ہیں، جس میں انسانی جان کا نقصان ہوتا ہے جبکہ بعض اوقات انسان معذور تک ہوجاتا ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں واقع کلیان ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جس میں خوش قسمتی مسافر کو باحفاظت ریسکیو کرلیا اور اُسے بس معمولی خراشیں آئیں۔

کلیان ریلوے اسٹیشن پر پٹریوں کی نگرانی کرنے والے افسر نے سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر دو روز قبل پیش آنے والے ایک واقعے کی ویڈیو شیئر کی،

یہ واقعہ دوپہر گیارہ بج کر 54 منٹ پر اُس وقت پیش آیا جب پلیٹ فارم پر کھڑا ہوا ایک مسافر جلد بازی میں ریل گاڑی کے نیچے چلا گیا۔

مسافر نے اسی دوران مدد کے لیے چیخنا شروع کیا تو اسٹیشن پر کھڑے افراد اُس کو بچانے کے لیے بھاگے اور پھر سب نے مل کر اُس کا باہر نکالا، خوش قسمتی سے مسافر کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا بس معمولی خراشیں آئیں۔

اسٹیشن پر موجود دیگر افراد مسافر کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے اسے ’معجزہ‘ قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -