جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آئی فون آرڈر کرنے والے سعودی شہری کو کیا ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی فون آرڈر کرنے والے متعدد لوگوں کے ساتھ دھوکا ہوتا ہے اور انہیں آئی فون کی بجائے کبھی صابن اور سکہ بھیج دیا جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ سعودی شہری کے ساتھ ہوا، اس نے آئی فون 13 پرومیکس آرڈر کیا تاہم جب پارسل موصول ہوا تو اس میں پتھر اور صابن دیکھ کر حیران رہ گیا۔

مقامی شہری نے بتایا کہ اس نے آئی فون 13 پرومیکس کی آن لائن خریداری کی جس کی قیمت 5 ہزار ریال سے زائد تھی۔

سعودی شہری نے بتایا کہ ایک شخص سے رابطہ ہوا تھا جس نے آن لائن فون فروخت کرنے کی پیش کش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب پارسل کھولا تو اس میں نئے آئی فون کے بجائے ایک پتھر، صابن اور گم کے سوا کچھ نہ تھا، مقامی شہری نے متعلقہ ادارے میں دھوکا دہی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت تجارت بارہا انتباہ کرچکی ہے کہ کوئی بھی شہری یا مقیم غیرملکی آن لائن کوئی بھی چیز کسی بھی غیررجسٹرڈ ادارے سے نہ خریدے۔

وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ اداروں کی فہرست اس کی ویب سائٹ پر موجود ہے جو چیک کی جا سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں