تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت: شوہر نے سالی کے ساتھ مل کر دو بچوں کی ماں کو قتل کردیا

بھارتی ریاست بہار  میں سالی کے عشق میں مبتلا نوجوان نے بیوی کو  گلا دبا کر قتل کر دیا، واردات میں مقتولہ کی بہن بھی شریک تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنا سے متصل علاقے انومنڈل کے گاؤں موکاما گھاٹ میں سنی نامی نوجوان نے اپنی سالی کے ساتھ مل کرورشا کماری نامی خاتون (بیوی) کو قتل کیا۔

تھانہ صدر راج نندن کو جب لاش کی اطلاع ملی تو نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں دونوں لاش کو ڈبے میں بند کر کے پھینکنے جارہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر دونوں وہاں سے فرار ہوگئے۔

بعد ازاں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاشروع کیں، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتولہ کی بہن کے اپنے اپنے بہنوئی کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ سنی پاسوان (شوہر) اور ورشا کماری کی شادی چار سال پہلے ہوئی، جس کے بعد اُن کے ہاں دو بچوں کی ولادت ہوئی، بعد ازاں دونوں کے درمیان جھگڑے شروع ہوئے۔

جھگڑے شدید ہونے کے بعد مقتولہ بچوں کو سسرال میں چھوڑ کر اپنے گھر جاکر بیٹھ گئی تھی ۔ پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث شوہر اور اُس کی بہن کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -