سری نگر: بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری شہری کی بیٹی کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاست دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض فورسز نے دو روز میں ایک ڈاکٹر اور تاجر سمیت 9 شہریوں کو شہید کردیا، شہدا میں کشمیری تاجر الطاف بھٹ بھی شامل ہیں جن کی بیٹی کی ویڈیو نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا۔
کشمیری میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق الطاف بھٹ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں شاپنگ سینٹر میں دکاندار تھے، گزشتہ روز وہ دکان بند کرکے واپس آرہے تھے تو بھارتی فوج نے انہیں پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کردیا۔
Listen and share voice of daughter of Altaf Bhat who along with 3 other men was killed by Indian Police in #Hyderpora #Kashmir in what’s being claimed as a fake encounter. Families were even denied the bodies by authorities for proper burial. #KashmiriLivesMatter @ImranKhanPTI pic.twitter.com/TvnI8M1r8b
— M. Jibran Nasir 🇵🇸 (@MJibranNasir) November 17, 2021
بھارتی فوج نے شہدا کے لواحقین کو جسد خاکی دینے سے بھی انکار کردیا، شہدا کے لواحقین نے احتجاج کیا تو بھارتی فوج نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کرکے لیے گئی۔
لواحقین نے کہا کہ وہ تو بس اپنے پیاروں کی اپنے قریب اور اپنے ہاتھوں سے شرعی طریقے سے تدفین کرنا چاہتے ہیں، لیکن بھارتی فوج جنازے نہ دے کر ان کی بے حرمتی کررہی ہے۔ الطاف بھٹ کی کم سن بیٹی نے بتایا کہ ’بھارتی فوج اس کے بابا کو شہید کرکے ہنستے رہے۔ کشمیری بیٹی کی المناک اور دل سوز ویڈیو پر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔‘
واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 روز میں 9 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ آج کلگام میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ ایک روزقبل سری نگر کے علاقے حیدرہ پورہ میں چارکشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔