پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

زیر حراست خاتون پر بہیمانہ تشدد، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قصور میں زیر حراست خاتون پر تشدد کا واقعے کا اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قصور میں زیر حراست خاتون پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو گزشتہ روز وائرل ہوئی تھی، آئی جی پنجاب نے ابتدائی تفتیش کے بعد متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل کردیا۔

آئی جی پنجاب نے دونوں افسران کی معطلی کے احکامات جاری کردئیے۔

آئی جی پنجاب نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا تھا، واقعے میں ملوث لیڈی کانسٹیبل، پولیس اہلکار کو پہلے ہی نوکری سے نکالا جاچکا ہے۔

راؤ سردار علی خان کا کہنا ہے کہ تشدد، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قصور میں زیر حراست خاتون پر پولیس کانسٹیبل کی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کانسٹیبل خاتون اور اس کے ساتھ موجود پولیس اہلکار کو نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں