تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانوی شہریت سے متعلق اہم خبر آگئی

لندن: برطانوی شہریت کینسل کروانے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ شہریت اب کسی بھی وقت بغیر اطلاع کیے بھی کینسل کروائی جاسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل نے ’نیشنلٹی اینڈ بارڈر‘ میں ایک نئی شق شامل کردی جس کی وجہ سے حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی کو بتائے بغیر بھی اس کی برٹش نیشنلٹی ختم کر سکتی ہے۔

مذکورہ بل میں یہ نئی شق روں ماہ شروع میں اپ ڈیٹ کی گئی جس کے مطابق حکومت کسی ایسے شخص کو نوٹس دینے سے بھی مستثنیٰ ہوگی جس کی شہریت ختم کرنا مقصود ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بظاہر اس بل کو لانے کی وجہ قومی اور عوامی مفاد بتائی گئی ہے۔

’’انسٹی ٹیوٹ آف ریس ریلشینز‘‘ کے وائس چیئرمین فرانسس ویبر نے کہا ہے کہ یہ ترمیم ایسا پیغام دیتی ہے کہ کچھ شہری برطانیہ میں پیدا ہونے اور پرورش پانے کے باوجود اس ملک میں تارکین وطن ہی رہیں گے چنانچہ ان کی شہریت اور تمام بنیادی حقوق غیر یقینی ہیں اور اس کا شکار زیادہ تر نسلی اقلیتوں کے لوگ ہی ہوں گے۔

یہ بل انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں سے بھی متصادم ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ لندن سے فرار ہو کر شام میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں شامل ہونے والی لڑکی شمیمہ بیگم کے معاملے میں ہوم آفس نے اس کی شہریت ختم کردی تھی تو یہ پہلے ہی حکومت کے پاس ایک متنازع پاور ہے لیکن اس پاور میں مزید اضافہ اور نوٹس دینے سے بھی استثنیٰ اس طاقت کو مزید سخت بنادے گا۔

Comments

- Advertisement -