اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا مایوس کن آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں جرمنی نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔

حریف ٹیم نے پہلے کوارٹر میں دو گول کرکے برتری حاصل کی۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے عبدالحنان نے خسارہ کم کیا لیکن حریف ٹیم نے مزید دو گول داغ دیے اور اسکور 4-1 کردیا۔

آخری کوارٹر میں حماد الدین گول کرنے میں کامیاب ہوئے پر ٹیم کو ہار سے نہ بچاسکے۔

دوسری جانب بیلجیئم نے جنوبی افریقہ کو 5 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی، قومی ٹیم ایونٹ میں دوسرا میچ 27 نومبر بروز ہفتے کو مصر سے کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں