بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سرجڑے بچے کی پیدائش پر والدین اسپتال سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

جھارکھنڈ: بھارت میں خاتون کے ہاں دو سر والے بچے کی پیدائش ہوئی تھی والدین نومولود کو اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے ریمس اسپتال میں ایک خاتون نے دو سروں والے بچے کو جنم دیا، دو سروں والے بچے کی پیدائش کے بعد اس کے والدین بچے کو اسپتال میں چھوڑ کر ہی فرار ہوگئے۔

فرار ہونے کے بعد جب لڑکے کے والدین کا پتا معلوم کرنے کی کوشش کی تو اسپتال میں درج ان کا پتا بھی جعلی نکلا۔

اسپتال عملے کے مطابق انہیں پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ ان کا بچہ نارمل نہیں ہوگا یا انہوں نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ بچے کو جنم دینے کے بعد انہیں فرار ہونا پڑے گا۔

پیدائش کے بعد بچے کو آئی سی یو میں چھوڑ کر ماں فرار ہوگئی، ریمس اسپتال کے ڈاکٹروں نے بچے کو بچانے کی ذمہ داری لے لی۔

ریمس انتظامیہ نے سی ڈبیلوسی کو مطلع کیا کہ بچہ اکیلا تھا۔ سی ڈبلیو سی سے اطلاع ملنے کے بعد کرونا تنظیم کے لوگ لڑکے کی مدد کے لیے پہنچے ۔

ادارے کے لوگوں کے مطابق بچے کو نیونٹل سے نیورو سرجری کے شعبے میں بھیجا گیا، ڈاکٹرز نے بچے کا آپریشن کر دیا، علاج کے بعد بچے کو کرونا آشرم لے جایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں