ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پنشن کا موجودہ ماڈل غیر پائیدار قرار، یکساں ڈھانچہ تیار کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے پنشن اور تنخواہوں کے حوالے سے یکساں ڈھانچہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشیرخزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں منعقدہ اسلامک فنانس ایکسپو او رکانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اختتام پر شرکا سے خطاب بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی نظام میں اسلامی فنانس زیادہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس کو پذیرائی ھاصل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

مشیر خزانہ نے کہا کہ اسلامی فنانسنگ کے ذریعے گرین سکوک جیسی منفرد اسکیم متعارف کرائی گئی جبکہ مستقبل میں بھی اس حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اسلامی فنانس کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

قبل ازیں مشیرخزانہ شوکت ترین  نے ظفراحمدخان کی سربراہی میں پےاینڈ پنشن کمیشن کے اجلاس سےخطاب کیا اور ایک کمیشن کے قیام کی ہدایت بھی کی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ پےاور پنشن کا موجودہ ماڈل پائیدار نہیں ہے،کارکردگی اور معیاری کام کی بنیاد پر تنخواہوں کی ضرورت ہے، جس کا تعین اہداف کی بنیاد پر کیا جاسکتا ہے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کو انعامات کے ساتھ معاوضہ بھی دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے محکموں اوراداروں کیلئے یکساں تنخواہ کا ڈھانچہ تیار کرنے اور  پنشن معاملے میں عالمی طورپر رائج طریقوں کو اپنانےکی تجویز دی جبکہ معاوضےکو کارکردگی سے جوڑنےکیلئے وضع کرنےکی ضرورت پر زور بھی دیا۔

مشیرخزانہ شوکت ترین نے کمیشن کو مکمل حمایت اورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمیشن حکومت کی توقعات پر اترنےکی پوری کوشش کرےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں