بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: پنجاب کے شہر قصور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارشد نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

پولیس کا کہنا ہے 22 سالہ خاتون سمیرا بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئی، خاتون کو طبی امداد کے لیے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کا شوہر ملزم ارشد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

مزید پڑھیں: قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر نے بیوی اور2 بچوں کو قتل کر کے جلا ڈالا

خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کے معاملے پر ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈی پی او قصور نے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں