اشتہار

کراچی، شہریوں کی تفریح کے لیے قائم پیپلزاسکوائر میں‌ کمرشل سرگرمیوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی بینک کے قرض سے شہریوں کی تفریح کے لیے تعمیر کیے گئے پیپلزاسکوائر میں ایک بار پھر کمرشل سرگرمیاں شروع ہوگئیں، جو انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوام کی تفریح کے لیے ورلڈبینک سے قرض حاصل کر کے تعمیر کیے جانے والے پیپلزاسکوائر کو کمرشل سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔

پیپلز اسکوائر میں شامیانہ لگا کر کھلے عام مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے ضلعی انتظامیہ بھی تقریب کی اجازت سے بے خبر نکلی جبکہ منتظمین نے تیز آواز سے گانے بجائے اور رقص کی محفل بھی جاری رہی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سندھ سیکریٹریٹ کے قریب بنائے گئے پیپلزاسکوائر میں چار ماہ قبل بھی کمرشل سرگرمیاں ہوئیں تھیں، جہاں دکانیں قائم جبکہ داخلی راستوں پر ریسٹورنٹ کے لوگو چسپاں کیے گئے تھے، جس پر  ایڈمنسٹریٹر کراچی نے نوٹس لے کر سخت ایکشن لیا تھا۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایکشن کے بعد پیپلزاسکوائر میں کمرشل سرگرمیوں کا سلسلہ رُک گیا تھا، جو آج ہونے والی تقریب کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اعلیٰ شخصیات یا اُن کے قریبی لوگوں سے تعلقات رکھنے والوں نے تقریبات کا انعقاد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں