اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

’کراچی میں ایسا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کُن ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس قسم کا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کن ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کراچی ہی ہے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں آتا جتنا آیا ہے، زلزلے کی گہرائی 15 سے 20 کلو میٹر تھی، زلزلے کی 15 کلو میٹر گہرائی کم سمجھی جاتی ہے۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں فالٹ لائنز ہیں ہم مزید تجربہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

زلزلے کے جھٹکے گلشن حدید، گڈاپ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیرکینٹ، اسکیم 33 سمیت دیگرعلاقوں میں بھی  محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا تھا کہ کراچی میں رات 10 بجکر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے پندرہ کلومیٹر شمال میں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں