قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھلاڑیوں کا تبادلہ کرلیا۔
پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے بوم بوم آفریدی سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلیں گے۔
ملتان سلطانز کے جیمز ونز کو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتخار احمد کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا، گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ نے اعظم خان اور افتخار احمد کا تبادلہ کیا۔
TRADE ALERTS🚨
1) @SAfridiOfficial moves to @TeamQuetta
2) @vincey14 moves to @TeamQuetta
3) @IftiAhmed221 moves to @TeamQuetta
4) @MAzamKhan45 moves to @IsbUnitedScene on ho raha hai!
What do you make of these trades?
Read more:https://t.co/wLOKoSvz41#HBLPSL7 #HBLPSLDraft pic.twitter.com/tWCfcLhRtH— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 9, 2021
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے ہو گا۔ ایونٹ کے15 میچز کراچی اور 19میچز لاہور میں کھیلےجائیں گے۔
پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کےدرمیان کھیلا جائےگا اور 28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔