بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم کا پاکستان میں انتظامات پر اظہار اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آسٹریلیا کی سیکیورٹی ٹیم نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، ٹیم کو میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

پی سی بی حکام کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، سیکیورٹی اداروں میں تعاون سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سیکیورٹی کی ویڈیو بھی دکھائی گئی، آسٹریلین سیکیورٹی ٹیم نے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کا دورہ پاکستان، صورت حال کا جائزہ

آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم میں ڈریو بریڈن، بین اولیور اور بیلے اسٹورٹ شامل ہیں، ٹیم کو سیف سٹیز اتھارٹی نے یادگار شیلڈ بھی پیش کی۔

آسٹریلوی وفد کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کےمیچز بھی دیکھےگا، آسٹریلیا کو آئندہ سال مارچ میں مکمل سیریزکے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے کراچی پہنچ چکی ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں