اشتہار

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، اسد قیصر کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے اسد قیصر کو نوٹس جاری کیا، اسپیکر قومی اسمبلی کو 13 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی شوکت علی کو بھی نوٹس جاری کیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور نے شوکت علی کو 12 دسمبر کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کو بھی نوٹس جاری کیا، رکن صوبائی اسمبلی کو 13 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے اکرم درانی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ نمٹا دیا، اکرم درانی کے وکیل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔

اکرم درانی نے آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی دیا اور تحریری یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں