اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان میں کرونا مریضوں‌کی تعداد 5988 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئے اور مہلک کرونا وائرس سے ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید گیارہ افراد لقمہ اجل بنے، جس کے بعد پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 107 ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے پے در پے حملے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 272 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5988 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس میں مبتلا مزید 11 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک بھر میں عالمگیر وبا قرار دئیے جانے والے وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 107 تک پہنچ گئی، ملک میں کرونا کے 4435 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے متاثرہ 1446 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2945 تک پہنچ گئی، سندھ میں 1518 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، خیبر پختون خوا میں وائرس کے 865 سامنے آ چکے ہیں، بلوچستان میں 240 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں مریضوں کی تعداد 46 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 234 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 140 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 280 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، پاکستان میں تاحال 69 ہزار 928 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی میں متاثرہ گلیاں اور محلے سیل کیے جا چکے ہیں، یو سی 8 اور 9 ریڈ زون قرار دے دیے گئے، آمد و رفت معطل کر دی گئی، سندھ میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی گئی ہے جبکہ پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں