بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

موٹرسائیکل پر سفر کرنے والوں کی حفاظت کے لیے اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں آن لائن بائیک سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے اپنے صارفین کی حفاظت کے پیش نظر انشورنس پالیسی متعارف کرادی۔

آن لائن موٹرسائیکل سواری سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے شہر قائد میں بڑھتے ہوئے موٹرسائیکل حادثات اور روڈ سیفٹی کی صورت حال کے پیش نظر رائیڈ کے دوران کسٹمرز کی انشورنس کوریج کا معاہدہ طے کرلیا۔

اس معاہدے کے تحت اگر کسی صارف کو بائیکیا کی رائیڈ کے دوران حادثہ پیش آتا ہے تو ہر صورت کمپنی رقم فراہم کرنے کی مجاز ہوگی۔

- Advertisement -

معاہدے کے مطابق  گورنمنٹ آف پاکستان کی منظور شدہ انشورنس کمپنی اسٹیٹ لائف سواری کے دوران معذوری اور وفات دونوں صورتوں میں رقم فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

مزید پڑھیں: مسلح ملزمان کی فائرنگ کی کوشش، خوفزدہ بائیک رائیڈر زمین پر لیٹ گیا

صارفین کو اس انشورنس کے عوض ہر رائیڈ پر معمولی رقم ادا کرنی ہوگی، زخمی اور اسپتال میں داخل ہونے پر انہیں 25 ہزار جبکہ مستقل معذوری یا موت کی صورت میں اہل خانہ کو چار لاکھ روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پاکستان کے چیئر مین شعیب جاوید حسین نے معاہدے کو پاکستان میں ڈیجیٹل اور تحفظ کی پہلی اختراع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صارفین اور موٹرسائیکل چلانے والے رائیڈرز کا تحفظ یقینی ہوجائے گا۔

کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹم والے صارفین کو اپنی مرضی سے رائیڈ پر انشورنس لینے یا نہ لینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں