اسلام آباد : وفاقی بجٹ میں پرائز بانڈز پر 5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آئی، پرائز بانڈز پر ایڈوانس ٹیکس 15 سے بڑھا کر20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی بجٹ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، وفاقی بجٹ میں پرائز بانڈز پر 5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پرائز بانڈز پر ایڈوانس ٹیکس 15 سے بڑھا کر20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
- Advertisement -
بجٹ میں شرح منافع پر بھی ٹیکسوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے، شرح منافع پر ودوہولڈنگ ٹیکس 15سے بڑھا کر20 فیصد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔