جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

مون سون کا 5واں اسپیل، کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں مون سون کے پانچویں اسپیل کے باعث مختلف علاقوں میں رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، ہلکی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، راشد منہاس روڈ، لیاقت آباد، کلفٹن، ڈیفنس، آئی آئی چندریگرروڈ، کلب روڈ، صدر اور شارع فیصل پر بھی بونداباندی ہورہی ہے۔

آئندہ 24گھنٹے شہر میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان جبکہ ہلکی بارش متوقع ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37ڈگری سینٹی گریڈتک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔شہر کاموجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب70فیصد ہے۔

شمال مغربی سمت سے ہوا 22سے25کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے مون سون کا پانچواں اسپیل شہر میں داخل ہوچکا ہے، فی الحال شہر میں بونداباندی ہورہی ہے لیکن محکمہ موسمیات نے یہ بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ ایک دو روز میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں