تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

ایران میں 6.3 شدت کا زلزلہ، شارجہ تک جھٹکے محسوس کیے گئے

تہران : جنوبی ایران میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی شہروں میں بندر عباس کے قریب آنے والے زلزلے کے باعث میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جس کے باعث کثیر تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

یورپی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز دس کلومیٹر گہرائی میں بندر عباس کے قریب تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا جس کے آفٹر شاکس سعودی عرب اور دبئی میں بھی محسوس کیے گئے۔

اماراتی ریاست دبئی میں محسوس ہونے والے آفٹر شاکس کی شدت چھ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی ہے، دبئی میں محسوس ہونے والے آفٹر شاکس کے نتیجے میں ہلتی ہوئی عمارتوں کی ویڈیو ایک صحافی نے ٹوئٹر پر بھی شیئر کی ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میں کچھ دیر بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا فائنل میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -