وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف 6 ارب کرپشن کیس میں ایک اور گواہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کیخلاف 6 ارب کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی تو صوبائی وزیر سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
محکمہ اطلاعات میں 6 ارب کی کرپشن کیس میں ایک اور گواہ نے بیان قلمبند کروایا۔ عدالت نے مزید گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں گواہ پیش نہ ہو سکے۔
واضح رہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔ صوبائی وزیرشرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔
نیب کے مطابق شرجیل میمن و دیگر نے اربوں کی کرپشن کر کے قومی خزانےکو نقصان پہنچایا۔