تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈبل انجن طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، طیارے کا ملبہ ایئرپورٹ سے 6 میل کے فاصلے پر مل گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تباہ ہونے والے طیارے کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس طیارے کو لوگوں کی مدد کے لیے استعمال کررہے تھے، طیارے کی مدد سے دور دراز کے مریضوں کو بڑے شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں نیویارک کے سابق میئر اور ان کی نواسی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سوئٹزرلینڈ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 20 افراد ہلاک

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں کولمبیا میں چھوٹا گیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کولمبیا کے صوبے میٹا میں چھوٹا طیارہ سازجوز سے ویلاوائسنشیو جارہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

اس سے قبل 9 دسمبر 2018 کو سوڈان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سوڈان میں ہونے والے طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ریاست کے گورنر اور 3 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے، حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے، حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تھیں۔

Comments

- Advertisement -