جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ججز کا خط : وفاقی کابینہ نے کمیشن کے قیام کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ججوں کے خط کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے اور جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے ٹی او ارز وزیر قانون اور اٹارنی جنرل تیار کریں گے، اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرکابینہ ارکان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کےخط پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس پاکستان کے درمیان ملاقات میں انکوائری کمیشن کی تشکیل پر اتفاق ہوا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نےاسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججزکے خط کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ 26مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ججز کے کام میں مبینہ مداخلت اور دباؤ میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔

مذکورہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں