ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسرائیل کا ایرانی سفارتخانے کے قریب حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے شام میں ایرانی سفارت خانے کے قریب فضائی حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قریب اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی۔

حملے میں ایرانی قونصل خانے اور سفیر کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی حملے کو اہداف کے حصول کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

برطانیہ میں قائم گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے ساتھ ملحقہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے نمائندے جو جائے وقوعہ پر موجود تھے نے بھی کہا کہ حملے نے دمشق کے ایک اعلیٰ درجے کے علاقے میں سفارت خانے کے ساتھ والی عمارت کو نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں