دیامیر: گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد گاڑی سے اتر کر سڑک سے پتھر ہٹا رہے تھے۔
دیامیر کے سب ڈویژن دایرل کے گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، ملبے سے چار افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔
افسوسناک واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چار افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جبکہ دو کی تلاش جاری ہے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، دو زخمی افراد کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس منتقل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر داریل محمد طارق کی قیادت میں امدادی ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والے افراد مذہبی اجتماع میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ داریل کے مقام پر ان کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔