تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

والدین نے تیسری منزل سے ننھی بچی کو پھینک دیا، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

فرانس : مثل مشہور ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق فرانس میں عمارت کے تیسرے فلور سے چھ ماہ کی بچی کو اس کے والدین نے نیچے پھینک دیا۔

فرانس کے مغربی شہر نانٹیس میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں والدین نے اپنی چھ ماہ کی بچی کی جان بچانے کیلئے اسے تیسری منزل پر واقع فلیٹ سے نیچے پھینک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک عمارت کی تیسری منزل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی، فلیٹ میں میاں بیوی اور ان کی چھ ماہ کی بیٹی موجود تھی، انہوں نے مدد کیلئے لوگوں کو پکارا۔

فلیٹ کی بالکونی سے دھواں اٹھتا دیکھ کر آس پاس کے کافی لوگ جمع ہوگئے اور اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کے کندھے پر چڑھ کر فلیٹ کی بالکونی تک پہنچ گئے۔

اس دوران آگ کی شدت اور دھوئیں میں مزید اضافہ ہوچکا تھا جس کے باعث والدین نے اپنی نومولود بچی کو نیچے کھڑے لوگوں کی جانب پھینک دیا جو خوش قسمتی سے زندہ بچ گئی اور اے معمولی چوٹیں آئیں۔

مقامی لوگوں نے دونوں میاں بیوی کو بہت مشکل سے نیچے اتارا، بعد ازاں بچی کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت اب بہت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -