دنیا بھر میں موجود کروڑوں مسلمانوں میں سے 6 مسلمان ایسے ہیں جنہوں نے اس سال ساری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی۔
آیئے آپ بھی جانیں وہ 6 مسلمان کون ہیں۔
:صادق خان
لندن کے نو منتخب میئر صادق خان اب تک سال کی سب سے مشہور شخصیت قرار پائے۔ تاریخ میں پہلی بار لندن کا میئر مسلمان ہونے کا سہرا ن کے سر بندھا۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے مدمقابل ایک ارب پتی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی۔
:ریاض مہریز
فرانس میں پیدا ہونے والے 25 سالہ ریاض مہریز لیسسٹر سٹی کی فٹبال ٹیم میں ہیں اور پی ایف اے کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ وہ اس سال پی ایف اے کی سالانہ ٹیم میں جگہ بھی بنا چکے ہیں۔
:نادیہ حسین
برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے ایک گیم شو میں بہترین بیکر کا اعزاز پانے والی 31 سالہ نادیہ حسین نے اس وقت دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی جب انہوں نے ملکہ برطانیہ کی 90ویں سالگرہ کا کیک بنایا۔
:زین ملک
اس گلوکار نے 2016 میں اپنا گانا ’لائیک آئی وڈ‘ جاری کیا جو انٹرنیٹ پر بے انتہا مقبول ہوگیا۔
:شاہ رخ خان
بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے پرستاروں کی تعداد اس سال 3.5 بلین سے تجاوز کر گئی۔ شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا کے ہر پروفائل پر 20 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
:ولید علی
ٹی وی اینکر ولید علی نے آسٹریلین ٹی وی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ’بہترین شخصیت 2016‘ کا اعزاز اپنے نام کیا۔