جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سال نو کے جشن پر آج ابوظہبی میں 6 نئے عالمی ریکارڈ بنائے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا آج نئے سال کو خوش آمدید کہے گی ابوظہبی میں بھی سال نو کا جشن منایا جائے گا اور اس میں 6 نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے جائیں گے۔

دنیا بھر کی طرح یو اے ای میں بھی آج سال نو کا جشن بھرپور جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ نئے سال کے موقع پر آتش بازی کے شاندار مظاہروں میں گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ابوظہبی نے بھی سال نو کے جشن میں ایک، دو نہیں بلکہ 6 نئے عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاری کر لی ہے۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں وہاں مقامی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک ہر گھنٹے آتشبازی کی جائے گی۔ گھڑیال جیسے ہی رات 12 بجے کا گھنٹہ بجائے گا تو مسلسل 53 منٹ تک شاندار آتشبازی کی جائے گی۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس دوران چھ ہزار ڈرونز فضا میں پرواز کریں گے جب کہ تین ہزار ڈرونز کی مدد سے ہیپی نیو ایئر لکھا جائے گا۔ اس موقع پر ایک لاکھ سے زائد غبارے بھی فضا میں چھوڑے جائیں گے۔

سال نو کے جشن پر ابوظہبی میں شیخ زاید فیسٹیول اور راس الخیمہ میں تاریخی آتش بازی کے مظاہرے کیے جائیں گے جب کہ دبئی میں برج الخلیفہ پر بھی شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دبئی میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں محنت کشوں کے لیے بڑے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جفاکش محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے۔ محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں، مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال پر سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کیلیے بطور تحفہ دیے جائیں گے، جبکہ دو دن محنت کشوں کیلئے ہائی اسپیڈ فری انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔

حکام نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کو 30 فری ٹکٹس بھی دیئے جائیں گے اس کے علاوہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔

’کراچی میں آج سال نو کا جشن عالمی طرز پر منایا جائے گا‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں