بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

وبائی امراض سے سندھ کی ایک تحصیل میں 6 افراد جاں بحق، 20 دن سے زمینی رابطہ منقطع

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد: وبائی امراض سے سندھ کے ضلع جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ 20 دن سے تحصیل کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل گڑھی خیرو شہر اور نواحی دیہات کا زمینی رابطہ 20 دن سے منقطع ہے، محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں بے یار و مدد گار متاثرین میں گیسٹرو اور ملیریا نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران علاقے میں مختلف بیماریوں کے شکار 6 افراد انتقال کر گئے، جن میں 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

برسات کے پانی کو نکلنے میں 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں، بحالی پروگرام بنا لیا: وزیر اعلیٰ سندھ

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اور غیر سرکاری سبھی اسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں، جب کہ ڈاکٹر طوفانی بارش کے بعد نقل مکانی کر گئے ہیں۔

گڑھی خیرو شہر اور نواحی علاقوں کے مریض اتائیوں کے رحم و کرم پر ہیں، جنھوں نے مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں