تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گردوں میں پتھری کی 6 علامات

گردوں میں پتھری ہوجانا ایک عام مرض ہے جو بے حد تکلیف کا سبب بنتا ہے۔ یہ پتھریاں بعض اوقات پیشاب کی نالی میں جا کر پھنس جاتی ہیں جس کے باعث گردوں اور پیشاب سے متعلق تکلیف دہ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

جب یہ پتھریاں چھوٹی ہوں اور اس وقت ان کی تشخیص کرلی جائے تو بآسانی ان کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ بڑی پتھریاں شدید درد کا سبب بھی بنتی ہیں جبکہ ان کے علاج میں بھی وقت لگتا ہے۔

گردوں میں پتھری کی چند علامات ایسی ہیں جن کا آپ کسی ڈاکٹر کی مدد کے بغیر خود سے مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ ان میں سے اگر کوئی بھی علامت آپ میں موجود ہے تو یہ گردوں میں ممکنہ پتھری کی طرف اشارہ ہے۔ اس صورت میں مزید دیر مت کریں اور فوراً معالج سے رابطہ کر کے مکمل چیک اپ اور علاج کروائیں۔

پیٹ اور پیٹھ میں درد

2

پیٹ، پیٹھ اور کمر میں درد گردوں میں پتھری کی طرف ابتدائی اشارہ ہے۔ یہ درد بعض اوقات اس قدر شدید ہوسکتا ہے کہ آپ کو صحیح طرح سے کھڑے ہونے اور چلنے پھرنے میں بھی مشکل پیش آسکتی ہے۔

جسم میں کیلشیئم کی کمی

1

گردوں میں بننے والی پتھریاں کیلشیئم سے بنتی ہیں۔ اگر آپ اپنی ہڈیوں میں تکلیف محسوس کریں اور بھاگنے دوڑنے، یا اٹھنے بیٹھنے کے دوران ہڈیوں میں درد محسوس ہو تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کی ہڈیوں کو مطلوبہ مقدار میں کیلشیئم نہیں مل رہی۔

اگر آپ کیلشیئم سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کر رہے ہیں اس کے باوجود آپ کو اس مسئلے کا سامنا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آ پ کے گردوں میں پتھریاں بن رہی ہیں۔

پیشاب کا رنگ تبدیل ہونا

3

گردوں کا کام جسم سے مضر اجزا کو پیشاب کی صورت میں خارج کرنا ہے۔ گردوں کا کوئی بھی مسئلہ پیشاب کو لازمی متاثر کرے گا۔

جب پتھریاں گردوں سے پیشاب کی نالی کی طرف سفر کرتی ہیں تو یہ پیشاب کی نالیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ نتیجتاً پیشاب کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے اور اس میں بو پیدا ہوسکتی ہے۔

بار بار باتھ روم جانے کی ضرورت

4

پتھریوں کا پیشاب کی نالی کی طرف سفر کرنا اعضا کو بے آرام کرتا ہے جس کے باعث آپ کو بار بار باتھ روم جانے کی ضرورت محسوس ہوسکتی ہے۔ یہ پتھریاں پیشاب کی نالیوں کو زخمی بھی کرتی ہیں جس کی وجہ سے پیشاب میں خون بھی آسکتا ہے۔

ایسی صورت میں پیشاب کے دوران تکلیف اور جلن کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

بخار جیسی علامات

5

گردوں میں پتھری آپ کو بخار جیسی علامات میں بھی مبتلا کرسکتی ہے۔ آپ کو ٹھنڈ، نزلہ، تھکاوٹ اور متلی محسوس ہوسکتی ہے۔

موروثی خطرات

7

اگر آپ کے خاندان میں کسی کو گردوں میں پتھری کا مرض تھا تو آپ کو بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسی صورت میں آپ بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -