پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

لاہور اور سبّی میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 6 گرفتار ایک ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/کوئٹہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے لاہور اور کوئٹہ میں مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد گرفتار کر لیے جب کہ ایک ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں سے ایک دہشت گرد محب اللہ کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ محب اللہ ریڈ بُک میں شامل تھا، دوسرے دہشت گرد کا نام حنیف طیب ہے، دہشت گردوں کو گلشن راوی بندروڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔

صوابی میں فائرنگ، جج اہل خانہ سمیت شہید

ادھر بلوچستان کے شہر سبّی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک، جب کہ 4 گرفتار ہو گئے ہیں، کارروائی خفیہ اطلاع پر بختیار آباد میں کی گئی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارا گیا دہشت گرد دھماکوں اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گردوں پر ریڈ کیا گیا تو انھوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک ہلاک ہو گیا۔

دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوفیں، اور بموں میں استعمال ہونے والا مواد برآمد ہوا، اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں