راولپنڈی: مکران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل ایف کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، دہشت گرد آئی ای ڈیز بنانے میں مصروف تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا تھا، جس کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔