اسلام آباد : سالانہ بنیادوں پر 6سے 8 ارب ڈالر ترسیلات حوالہ ہنڈی کے ذریعے آنے کا انکشاف سامنے آیا ، جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی سےموصول ہونے والی ترسیلات کا ریکارڈ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر 6سے 8 ارب ڈالرترسیلات حوالہ ہنڈی کے ذریعے آنے کا انکشاف ہوا ، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مختلف رپورٹس کےمطابق سالانہ 8 ارب ڈالر تک حوالہ ہنڈی سے آرہےہیں۔
جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی سےموصول ہونے والی ترسیلات زر کا ریکارڈ نہیں ہے تو سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ترسیلات کیلئے اقدامات سخت کرےگا تو حوالہ ہنڈی بڑھے گی۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال 27 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈ ہوئیں، کوشش کر رہےہیں تمام ترسیلات بینکنگ چینل سےموصول ہوں۔
جمیل احمد نے بتایا کہ ترسیلات زر بڑھانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ترسیلات زر لانے کیلئےآسانیاں پیدا کرنے پر توجہ ہے، ترسیلات زر بھجوانے والوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کا میکنزم بنا رہےہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
انھوںننے مزید کہا کہ ترسیلات زر کو گلف ممالک کےنظام سےمنسلک کرنے کا پلان ہے، عرب ممالک کراس بارڈرپےمنٹ سسٹم سےآپس میں لنک ہیں، پاکستان اس سسٹم کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔