تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چھ سالہ بچی نے خود کو اغوا ہونے سے کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل

اوہائیو : امریکا میں ایک چھ سالہ معصوم بچی نے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ اغوا کار اس کا ہاتھ پکڑ کر زبردستی اسے ساتھ لے جارہا تھا۔

امریکی ریاست اوہائیو میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر لوگ بچی کی ذہانت کی داد دے رہے ہیں بچی کے بروقت اقدام نے اسے اور اس کے والدین کو بڑی مصیبت سے بچا لیا۔

یہ واقعہ گزشتہ جمعے کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب چھ سالہ کین ایڈی نیش نامی بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔

امریکی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے بچی نے بتایا کہ اسی دوران ایک شخص فٹ پاتھ سے چلتا ہوا میرے پاس آیا اور مجھے ہاتھ پکڑ کر کھینچ کر لے جانے لگا۔

اسی وقت کین ایڈی نے فوری طور پر اپنا رد عمل ظاہر کیا جیسے ہی اس شخص نے اس کا ہاتھ پکڑا تو وہ زور زور سے چیخنے لگی۔

صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اغوا کار نے فوراً ہی بچی کا ہاتھ چھوڑ دیا اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، بچی اپنا ہاتھ چھڑاتے ہی گھر کی جانب بھاگی۔

کین ایڈی نے گھر پہنچ کر اپنے والدین کو تمام واقعے سے آگاہ کیا جسے سنتے ہی بچی کا باپ بھاگتا ہوا باہر آیا اور ملزم کو پکڑوانے کیلئے پولیس سے رابطہ کیا۔

اس پورے واقعے کا منظر کین ایڈی کے گھر کے دروازے پر لگی گھنٹی والے کیمرے نے اس پورے واقعے کو قید کرلیا، جس کا دورانیہ مجموعی طور پر 10 سیکنڈ سے بھی کم ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈی کے والدین نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہمارے دل دہل گئے یہ بات ہمیشہ کے لیے ہمارے ذہنوں میں نقش ہے اور ہماری بیٹی کو وہ چیخ جسے ہم کبھی نہیں بھول سکیں گے۔”

علاوہ ازیں مقامی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم میک فیرسن کو جلد ہی گرفتار کرلیا، ملزم پر اغوا اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -