شیخورہ : پنجاب میں کمسن بچی اغوا کے بعد قتل کردی گئی، پولیس نے والد سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کمسن بچوں اور بچیوں کے اغوا، زیادتی اور قتل کے واقعات میں گزشتہ کچھ برس کے دوران بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ میں ایک اور کمسن بچی کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بچی کی عمر چھ برس ہے، جسے چھ روز قبل اغوا کیا گیا تھا، اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے بچی کے اغوا کی شکایت درج کروانے پر کوئی مدد نہیں جب کہ ڈی ایس پی مرید کے نے بھی واقعے پر توجہ نہیں دی۔
بچی کے لواحقین نے پولیس کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ بچی کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے۔
پولیس نے بچی کے اغوا اور قتل کا مقدمہ مقتولہ بچی کے والد سمیت 4 افراد کے خلاف درج کرلیا۔