تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

6 سالہ بچی نے گھر کو بڑی ’قیامت‘ سے بچالیا

نیویارک: امریکا کی 6 سالہ بچی نے اپنے ماں باپ اور دو سالہ بہن کی زندگیوں کو بچا کر ’ہیرو‘ کا لقب حاصل کرلیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونیل فائر ڈیپارٹمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باہمت بچی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اُس کے کارنامے کے بارے میں دنیا کو آگاہ کیا۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، 6 سالہ لڑکی ماڈالین کارلبون نے بروقت اقدامات کر کے اپنے ماں باپ اور دو سال کی بہن کو بچایا۔

رپورٹ کے مطابق ایف ایف کارلبون کی 6 سالہ صاحبزادی کی آنکھ اُس وقت کھلی جب گھر میں نصب ایمرجنسی الارم بجا، 6 سالہ بچی نے کمال ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے والد کو جگایا اور بتایا کہ گھر میں دھواں بھرا ہوا ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق بچی نے بغیر کسی ہچکچاہٹ یا گھبراہٹ کے اپنے والدین کو بروقت اٹھا کر اُن کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا۔ ایف ایف کارلبون کے مطابق اُن کے والد نے یہ سکھایا ہوا تھا کہ اگر کبھی گھر میں آتشزدگی نظر آئے یا دھواں دیکھو تو فوری طور پر سب کو جگا دینا۔

’مجھے دھواں دیکھ کر والد کی بات یاد آگئی، جس کے بعد سب سے پہلے میں نے انہیں جگایا اور پھر والدہ کو اٹھا دیا، بعد ازاں ہم سب گھر سے باہر آگئے اور فائربریگیڈ ہیلپ لائن پر رابطہ کیا‘۔

بچی کی ذہانت اور اُس کے اقدام پر انٹرنیٹ صارفین نے اُسے ’ہیرو‘ کا لقب دیا۔

https://www.facebook.com/AvenelFireDepartment/posts/603355150209837

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں