ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

شام، فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

حلب : پُر رونق بازار پر فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب داعش جنگجوؤں کے زیرِ تسلط علاقے حلب میں شام اور اتحادی فوجوں کی فضائی بمبارٹمنٹ کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے.

بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگوں کی بڑی تعداد روز مرہ کی خریداری کے لیے بازار میں موجود تھے جن میں اکثریت خواتین کی تھیں جن کے ہمراہ ان کے بچے بھی تھے جو اس اچانک حملے کی نذر ہو گئے، زخمیوں میں سے اکثر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے.

- Advertisement -

عینی شاہدین نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فضائی حملہ یکے بعد دیگرے تین بار کیا گیا پہلی بار حملے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کے لیے آنے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا اور کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے.

تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ فضائی حملہ شام کی افواج کی جانب سے کیا گیا یا پھر یہ کارروائی اتحادی فوج نے کی اور نہ ہی اس حملے کی وجوہات تاحال سامنے آ سکی ہیں جب کہ باغیوں کے زیر تسلط ہونے کے باعث علاقے میں میڈیا کی رسائی ناممکن ہے چنانچہ جانی و مالی نقصان کا اندازہ کرنا ناممکن ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں