تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مکھیوں کا حملہ، 60 طالب علم زخمی، اسپتال منتقل

نئی دہلی: بھارتی ریاست تری پورا میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 60 طالب علم زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مغربی تری پورہ کے شہر کھوائی میں شہد کی مکھیوں نے طالب علموں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 60 طلبا زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مکھیوں نے پارک میں طالب علموں اور والدین پر حملہ کیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خاتون ٹیچر سری کرشنا پتسالا نے کہا کہ تمام طالب علموں اپنے والدین کے ہمراہ پارک میں پکنک پر منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارتی مسافر بردار طیارے پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

انہوں نے کہا کہ اسی اثنا میں ایک پرندے نے شہد کی مکھیوں کے چھتے کو نشانہ بنایا جس کے بعد ان مکھیوں کے ریوڑ نے مجمع پر حملہ کردیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھارتی ریاست کولکتہ میں شہد کی مکھیوں نے مسافر بردار طیارے پر حملہ کردیا تھا، کلکتہ سے شمال مشرقی ہندوستان میں ارگاتالا جانے والا طیارہ ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہواتھا۔

Comments

- Advertisement -