اسلام کوٹ : تھر کول منصوبے سے مزید 600 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی، اس منصوبے سے تیار بجلی انتہائی سستی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی ، تھر کول منصوبے مزید 600 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔
سندھ اینگرو مائینز کے نائب صدر اظہر ملک نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ رواں سال تھر کے کوئلے سے مزید 600 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ مکمل ہو جائے گا ، جس کے بعد تھرکول منصوبے سے سال کے اختتام تک 3200 میگا واٹ سستی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔
محمداظہرملک نے بتایا کہ تھرکول منصوبے سے روزانہ 24 ہزار ٹن کوئلہ نکال کر3 پاور پلانٹس کو دیا جارہا ہے، اینگروپاور پلانٹ سےلکی گروپ کو 650 میگا واٹ سستی بجلی کیلئے کوئلہ فراہم کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تھرکول منصوبے سے 3200 میگاواٹ سستی بجلی توانائی بحران کو کم کردے گی۔